عمران روز جھوٹ بولتے‘ امریکی وفد سے مسکرا کر ملاقات کی: حمزہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران اب پاکستان کیلئے خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ابھی تو توشہ خانہ کی کہانی کھلی ہے۔ پی ٹی آئی نے سفارتی تعلقات کا ستیاناس کر دیا، آپ تو چلے تھے آئین پاکستان پر حملے کرنے‘ اس دن عدالت نہ لگتی تو آج پاکستان بنانا ری پبلک بن گیا ہوتا، کبھی کہا جاتا ہے کہ امریکی سازش ہے، آج ہنستے مسکراتے امریکی وفد سے مل رہے ہیں، عمران خان ہر روز جھوٹ بولتے ہیں۔ کبھی امریکہ تو کبھی اسٹیبلشمنٹ کو الزام دیتے ہیں۔ غریب آدمی کی روٹی چھین کر، دوائی چھین کر انہیں چین نہیں آیا؟ یہ نواز شریف‘ شہباز شریف‘ حمزہ یا مریم نواز کی بات نہیں۔ پاکستان کی بقاء کی بات ہے۔ ان کی انا آج اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ آئین ملک کی سالمیت بھی ان کو جھوٹی لگتی ہے۔ امریکی وفد سے ملاقات میں عمران خان کا جھوٹ پھر بے نقاب ہو گیا۔ انہوں نے اپنے انتقام کی آگ میں عوام کے خوابوں کوآگ لگائی۔ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، دو ہفتے سے زیادہ ہو گئے۔ چیف ایگزیکٹو نہیں۔ چودھری سرور کہتے ہیں کہ یہ غیر آئینی اقدام کیلئے دباؤ ڈالا رہے تھے۔ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 منٹ میں ختم کیا گیا، پرویز الٰہی لوگوں کو دعوت دیتے رہے تھے کہ آئین ایوان میں حملہ کریں، چودھری سرور کو عثمان بزدار نے ہٹایا تھا نہ یہ ان کا استعفیٰ ہے۔ جس نے لیڈر آف دی ہاؤس جاکر ووٹ لیا ہے گورنر کئی دن سے حلف نہیں لے رہے۔ گورنر نئی نئی دلیلیں پیش کر رہے ہیں، گورنر کو اب ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے وہ پھر بھی عہدے پر موجود ہیں، ہم نے وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر پرویز الٰہی کو دے دی تھی اللہ کو منظور نہیں تھا، ملک کو آگے جانے کیلئے فری اینڈ فیئر الیکشن واحد حل ہے۔ اگر یہ الیکشن بھی داغدار ہو تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ تمام بڑی جماعتیں ایوان میں انتخابی اصلاحات کریں۔
حمزہ