• news

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ثابت ہو گی، اسحاق ڈار 

اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)سینیٹر اسحاق ڈارنے  ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا تھا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنی ہے وفد کے ساتھ بلاول بھی ہونگے۔تفصیلات کے انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میری اور میاں نواز شریف کی عید کے بعد واپسی نہیں ہوگی۔اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو ا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو چیلنج ملا ہم نے قبول کیا۔ تحریک عدم اعتماد مس فائر نہیں ہوا۔ہمارے پاس دو چوائس تھیں انہیں رہنے دیں یا انہیں ہٹا دیں۔اور ہم نے وہی کیا جو ملک و قوم کیلئے بہتر تھا۔اب ہم نے الیکشن اصلاحات کرنی ہیں۔معیشت ٹھیک کرنی ہے۔ تحریک انصاف کے ممکنہ دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی جب دھرنا دے گی تو اسٹیٹ خود دیکھ لے گی۔پنجاب کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ مانگ رہے تھے اور پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ دینے کے لئے میں نے نواز شریف کو راضی کیا لیکن چودھری صاحب ٹریپ ہو گئے۔ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سے ان کا خاندان بھی حیران ہے۔ انہوں نے کہاالیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ثابت ہو جائے گی ہم نے سارے ثبوت دیدیئے۔ چیئر مین سینٹ کے انتخاب پر انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینٹ کوئی ایشو نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن