• news

فارن فنڈنگ کیس فیصلہ 30روز میں کرنے کا حکم چیلنج سماعت آج ہوگی 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار آج سماعت کریں گے۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی اپیل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی۔ پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا تھا۔ دریں اثناء سابق وفاقی وزیر اسد عمرنے اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت میں روز کوئی ایک اتحادی اٹھ کر کہتا ہے یہ مجھے منظور نہیں، یہ حکومت نہیں چل سکتی۔ اس وقت ہمارا الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے، جو رویہ ہم دیکھ رہے ہیں اس سے واضح ہے یہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن نہیں، ہم کوئی پچھلے ہفتے سے نہیں، کئی ماہ سے الیکشن کمیشن کے رویے پر سوال اٹھاتے رہے۔
  ممنوعہ فنڈنگ

ای پیپر-دی نیشن