• news

زرداری کی شجاعت سے ملاقات سیاسی صورتحال ساتھ دینے پر اظہار تشکر 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد رہائش گاہ پہنچے۔ اعلامیہ کے مطابق آصف زرداری نے سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔ دریں اثناء آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے ملاقات کی۔ دونوں نے نئے حکومتی سیٹ اپ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم ‘ احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے بچا جا سکتا تھا۔
زرداری، شجاعت
 

ای پیپر-دی نیشن