فرزندانِ اسلام آج شام اعتکاف بیٹھیں گے
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں فرزندانِ توحید آج شام بعد از نماز عصر اعتکاف بیٹھ جائینگے اس سلسلہ میں بڑی مساجد میں اعتکاف کرنیوالے افراد کیلئے متعلقہ مسجد کی انتظامیہ کو اپنا شناختی کارڈ وغیرہ جمع کروا دیئے ہیں تاکہ ان کا ڈیٹا رکھا جاسکے تاہم متعلقہ محلوں کی مساجد میں انہی محلوں کے لوگوں کو اعتکاف کی اجازت ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔