• news

عمران کا بنی گالہ سے وزیراعظم آفس سفر ، 98 کڑوڑ روپے خرچ ہوئے 

اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر کتنے کا پڑا؟۔ حکومت نے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت  میں ان کے گھر سے آفس آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔ حکومتی دستاویزات  کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن