حمزہ شہباز کا حلف‘ لاہور ہائیکورٹ نے کامل علی آغا کی درخواست خارج کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگارسے) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کی جانب سے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا یہ کیا درخواست ہے؟۔ وکیل ق لیگ نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن نے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ووٹنگ کی۔ اراکین اسمبلی کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا، آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کروڑوں روپے لگا کر ووٹوں کو خریدا گیا، وزیراعلی کا انتخاب مناسب انداز نہیں ہوا، وزیراعلی کا انتخاب درست نہیں تھا، عدالت نے کہا کہ معاملہ صرف اتنا ہے کہ گورنر کیا کہتے ہیں؟ اسمبلی میں کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا یہ دیکھنا عدالت کا کام نہیں، حلف سے آپ کا تعلق تو نہیں ہے، دیکھنا ہے ڈپٹی سپیکر نے گورنر کو حلف کے لیے مطلع کیا ہے یا نہیں۔