چودھری سالک کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ، آج حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)عمران خان کی حکومت میں اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کون سی وزارت دی جائے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری سالک سے صدر مملکت عارف علوی خود حلف لیں گے۔