• news

آج عصر کی نماز کے بعد اور مغرب سے قبل اعتکاف بیٹھ سکتے ہیں: مفتی مبشر رفیق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) فرزندان اسلام رضائے الہیٰ حاصل کرنے کے لئے آج جمعتہ المبارک کے دن عصر کی نماز کے بعد اور مغرب سے قبل اعتکاف بیٹھ سکتے ہیں اعتکاف سے معتکفین کو روح کی پاکیزگی کے علاؤہ  لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے مفتی مبشر رفیق سدھو نے بتایا کہ سنت اعتکاف 20 رمضان المبارک کی افطاری سے قبل شروع ہو کر شوال کے چاند کے نظر آنے تک ہوتا ہے یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے جو کسی بھی ایک فرد کے ادا کرنے سے پورے علاقے کے رہائشیوں کا فرض ادا ہو جاتا ہے اعتکاف کی فیوض وبرکات سے زیادہ سے زیادہ بہرہ مند ہونے کے لئے اعتکاف بارے احکامات پر مکمل عمل کرنا ضروری ہے معتکف کو اعتکاف بیٹھنے سے پہلے علماء کرام سے اس کے فرائض اور مسائل بارے آگاہی حاصل کر لینی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن