پاکستان کو قدرت نے تمام تر نعمتوں سے نواز رکھا ہے : حسن سردار
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وکنوینئر پی پی 136 حسن سردار نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والوں نے جس طرح اپنے دور اقتدار میں قومی دولت لوٹی اور ملک و قوم کو کنگال کیا اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی کا دور اقتدار قوم کو بدحالی کے باعث ہمیشہ یاد رہے گا، پاکستان کو قدرت نے تمام تر نعمتوں سے نواز رکھا ہے اور قدرتی معدنیات کو استعمال میں لائے جانے کی ضرورت ہے جس کی خاطر ہمیشہ نوازلیگ نے اپنے ہر دور اقتدار میں بھرپور کاوشیں کی ہیں اور موجودہ دور حکومت میں بھی اس حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔