قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے:فیض الرسول گجر
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینار پاکستان لاہور کا جلسہ ملکی تاریخ کا نیا جمہوری باب ہے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے واضح کر دیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، فوری نئے انتخابات قوم کا مطالبہ ہے جن کے انعقاد سے نوازلیگ اور پیپلز پارتی سمیت انکی تمام اتحادی جماعتیں بھاگ رہی ہیں، پاکستان کا نوجوان جان چکا ہے کہ عمران خان ہی ملک و قوم کے حقیقی خیر خواہ ہیں۔