قوم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے : چوہدری عارف رامے
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد عارف رامے نے کہا ہے کہ پشاور اور کراچی کے جلسوں کے بعد لاہور میں آج ہونیوالا جلسہ دیکھ کر نمائشی حکومتی ایوانوںمیںلرزا طاری ہوجائیگا کیونکہ قوم کٹھ پتلیوں اورامریکی غلاموں کی بجائے اللہ رب العزت اور آنحضور ؐ کے غلاموں کے پیچھے کھڑے ہیںتحریک انصاف نے اداروں کی آزادی کیلئے جو جدوجہد کی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیںملتی مگر اداروں کا کردار وہی رہا جو ماضی میں ہوتا رہا ہے قوم عمران خان اور تحریک انصاف کے بیانہ کے ساتھ کھڑی ہے آج شیخوپورہ سے ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلے لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے ۔