ننکانہ: ڈی پی او کی یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)ڈی پی او ننکانہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے اپنے آفس میں بسلسلہ یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالہ سے ممبران امن کمیٹی، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی، انجمن فقہ جعفریہ کے عہدیداران اور منتظمین سے میٹنگ کی ۔ 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کا تحفظ یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے مسائل دریافت کیے اور پولیس کی طرف سے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کا مقصد یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر مجالس، جلوس ہائے، محافل و دیگر مذہبی پروگرامز کی سکیورٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو پر امن کامیاب بنانا ہے۔ 21 رمضان کو ضلع بھر میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائیگا جس کے مطابق تمام مکاتب فکر کی مذہبی عبادات کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائیگی۔