• news

موجودہ حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی: افضال حیدر

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی کابینہ میں کرپشن کیسز میں ضمانت پر رہا کرپٹ افراد شامل کر کے پاکستان کے آئین و قانون کا کھلا مذاق اڑایا گیا ہے ، شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی وزراء کی کرپشن قوم کے سامنے ہے انہیں ایوان اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہونا چاہئے احتسا ب کا عمل روک دیا گیا ہے اب سارے چور اکٹھے ہو کر انصاف کی دھجیاں اڑانے کی تیاریاں کرچکے ہیں جن کا راستہ پی ٹی آئی روکے گی، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی ، سپریم کورٹ سے امید ہے انصاف پرمبنی فیصلہ کرے گی، اب عوام مداخلت کرے گی اور حکومت کو گرائے گی، ملک چوروں کو مل گیا ہے جن سے چھٹکارے کی جدوجہد میں عوام عمران خان کے ساتھ ہے، پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی عمران خان کی سیاسی جدوجہد گواہ ہے تین دھائیوں میں کبھی جمہوری اقدار کو نقصان نہیں پہنچایا نہ آئندہ ایسا ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن