• news

فیروز پور روڈ کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائیگا: سعد وسیم شیخ 

قصور(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ایم این اے 137 سعد وسیم شیخ نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار فیروز پور روڈ کا افتتاحی رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں کریں گے، فیروز پور روڈ کی حالت انتہائی تکلیف دہ ہے، ہم اسی روڈ پر روزانہ سفر کرتے ہیں اورہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے، فیروز پور روڈ کی مرمت کیلئے 37 ملین کی لاگت سے کام مکمل کیا جائے گا، رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں افتتاح کر دیاجائے گا، فیروز پور روڈ کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا، مجھے اس بات کا اندازا ہے کہ اس روڈ پر روزانہ گزرنے والی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہے، مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، سب سے پہلے فیروز پور روڈ کا کام شروع کیا جائے گا، حلقہ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل میری اولین ترجیح تھی ہے اور رہے گی، حلقہ کی عوام مجھے سے محبت کرتے ہیں حلقہ کی عوام کی محبت کا قرض ان کی خدمت کر کے ادا کرنا چاہتا ہوں ، سعد وسیم شیخ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں قصور کی عوام کے مسائل کو پہلی ترجیح میں حل کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن