ممبر پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر خان کو صوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے: رانا احسن الطاف
سید والا(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں رانا احسن الطاف اور وقاص کاکڑ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے ممبر پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر خان کو اہم صوبائی وزارت کا قلمدان سونپا جائے آغا علی حیدر خاں ضلع ننکانہ صاحب کے پاپولر مسلم لیگی رہنما ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حکومتی جبر اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور لوگوں کو عمران نیازی حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کے بارے بتایا یہی وجہ ہے کہ علاقہ کے عوام کی متفقہ خواہش ہے کہ آغا علی حیدر خان کو صوبائی وزیربنایا جائے ۔