• news

قوم پی ٹی آئی کے دور اقتدار کو ہمیشہ یاد رکھے گی : میاں شفیق اشرفی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی خدمت ملکی سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا قوم پی ٹی آئی کے دور اقتدار کو ہمیشہ یاد رکھے گی جس میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہوا، شیخوپورہ کے عوام آج بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں دوبارہ برسر اقتدار لانے کے خواہاں ہیں آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن