کرکٹر عابد علی نے لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دیئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے صحتیاب ہونے کے بعد لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دیئے ہیں۔عابد علی نے فیصل آباد میں پہلا میچ کھیلا، 33 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ عابد علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کی، ہارٹ سرجری کے بعد پہلا میچ کھیلتے ہوئے تھوڑا نروس ضرور تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ تمام وقت بہت اچھے طریقے سے گزرا۔ اس اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مزید میچز میں حصہ لے کر فارم اور فٹنس کیلئے کوشاں رہوں گا، ہدف پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اہلخانہ کیساتھ فینز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمت بندھائی اور سپورٹ کیا۔