سرینا ولیمز‘لیوس ہملٹن چیلسی کلب خریدنے کیلئے بولی میں شامل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹینس کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور سات بار کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لیوس ہملٹن نے پریمیئر لیگ کلب چیلسی کو خریدنے کیلئے مارٹن بروٹن کی بولی میں شمولیت اختیار کی ہے۔لیورپول کے سابق چیئرمین بروٹن کے کنسورشیم میں ورلڈ اتھلیٹکس کے صدر سیباسٹین کو اور دنیا بھر کے امیر سرمایہ کار شامل ہیں۔بولی کیلئے ہر ایک اندازے کے مطابق 10 ملین پاؤنڈ ($13.06 ملین) دینے کا وعدہ کیا ہے۔