• news

پاکستان بیس بال ٹیم نے امریکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیس بال ٹیم کو امریکی کوچ ٹریننگ کرائیں گے، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے امریکی کوچ رینڈل آرمز کیساتھ معاملات طے پا گئے۔ پچنگ کوچ رینڈل آرمز آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور ایشین گیمز کیلئے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینڈل آرمز ایک ماہ کیلئے پاکستان آئیں گے، وہ کیمپ کے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔کیمپ کیلئے پی ایس بی کیساتھ بات چیت جاری ہے، ایشین گیمز کیلئے مئی کے دوسرے ہفتے سے کیمپ لگانے کا پلان ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینڈل آرمز امریکہ میں ورلڈ بیس بال کلاسک میں قومی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن