انگلش کمنٹیٹر راب کی نے پاکستان کی مہمان نوازی کے دلدادہ نکلے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ بلے باز روب کی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جتنے بھی ممالک گئے ہیں ان میں پاکستان سب سے بہتر ہے۔ 42 سالہ راب کی تاریخی پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انگلینڈ میں پاکستان کے حوالے سے تاثر درست نہیں ہے۔ جب میں یہاں آیا تھا تو اس سے پہلے میں تھوڑا سا نروس تھا، میں پاکستان کے بارے میں بہت کم جانتا تھا لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ دو بہت اچھی ٹیمیں اور ایک تاریخی دورہ تھا، اس کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انگلینڈ میں پاکستان کے بارے جو تاثرات ہیں وہ درست نہیں ، ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ واقعی کتنا اچھا ملک ہے، مہمان نوازی کسی سے پیچھے نہیں، جتنے بھی ممالک گیا ہوں پاکستان میری نظر میں سب سے بہترین ملک ہے۔ پاکستان ان عظیم ممالک میں سے ایک ہے، جہاں آپ کو ضرور آنا چاہیے یہاں کا کھانا بھی ہر جگہ سے بہتر ہے۔ اور لاہور میں ایک بہت اچھا گالف کورس ہے۔