حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے جلد رابطے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے جلد رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرمیں کوچ عمر رشید نے محمدحسنین کیساتھ کام کیا جس کے بعد ان کے بائولنگ ایکشن میں خاصی بہتری آئی ہے۔محمد حسنین کے ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیبارٹری سے کرائے گئے جبکہ باضابطہ طورپرٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی کوخط لکھاجائیگا۔واضح رہے کہ محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، فاسٹ بائولر کا ٹیسٹ لاہور کی لیب میں کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔