• news

پاکستان میں 15 مہینے بعد  پولیو کا کیس رپورٹ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو جھٹکا  لگا ہے۔ 15 مہینے بعد پاکستان میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے پہلے قلعہ عبداللہ میں 27 جنوری 2021ء میں پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔ حکام کے مطابق بنوں میں ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن