• news

قومی سلامتی کونسل‘ وزیراعظم‘ کابینہ ملزم‘ ان سے تفتیش ہونی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد حسین چودھری نے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل پر حقائق پہلے ہی قوم کے سامنے ہیں، اب ایک آزاد جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جو ان الزامات کی مکمل تفتیش اور تحقیق کرے۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی ریکارڈ کمیشن کے سامنے آئے اور تمام گواہان پیش ہوں۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ اس معاملے میں ملزم ہے ان سے تفتیش ہونی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے۔ ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ان کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن