• news

قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، 4 کشمیری نوجوان شہید 

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ + کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کے مظالم میں کمی نہ آ سکی۔ ضلع بارہمولہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران چار نہتے افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ کل بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پارسوانی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے خلاف کل نریندر مودی کی آمد پر مکمل طورپر ہڑتال کی جائے گی۔ دوسری جانب  بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔سی بی آئی نے مقبوضہ کشمیر میں جموں اور سری نگر اور بھارت میں ممبئی، نوئیڈا، دہلی، تریوندرم اور دربھنگہ (بہار)میں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ یہ چھاپے چناب ویلی پاور پروجیکٹ مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے جس میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آئی اے ایس کے افسران ملوث ہیں۔سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ یہ چھاپے مقدمے کے بارے میں ثبوتوں کی تلاش میں مارے گئے۔جمو ں و کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ ریاست میں بھارتی مظالم کوروکنے اور کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق  ، حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار اداکرے ، ،فریدہ بہن جی بڈگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی سے گفتگو کررہی تھیں۔ کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن