• news

حضرت علیؓ کا یوم شہادت آج عقیدت وا حترام سے منایا جائے گا‘ ڈبل سواری پر پابندی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ چہارم، امیرالمومنین حضرت علیؓ کا یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیہ کے جلوس برآمد ہوں گے، مجالس، سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں حضرت علیؓ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی یوم شہادت کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کم ہونے کی وجہ سے جلوسوں اور تقاریب کے لیے حکومت کی طرف سے ایس او پیز جاری نہیں کئے گئے۔یوم علی کی مناسبت سے منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شیر خدا امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت تاریخ اسلام کا المناک باب ہے۔ منتخب وزیراعلی پنجاب نے حکمرانوں کے لئے فاتح خیبر کی ذات کی  اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا امیرالمومنین حضرت علی کے اقوال و فرامین حکمرانوں کے لئے روشن مثال ہیں کہ وہ انسانیت  کے لئے کیسا نظام حکومت قائم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن