• news

i افغان سکیورٹی فورسز میں 1220سے زائد نئے تربیت یافتہ افراد  بھرتی

کابل(شِنہوا)افغانستان میں مجموعی طور پر  ایک ہزار 220 نئے تربیت یافتہ فوجیوں کو طالبان کی زیرقیادت نگران حکومت کی ماتحت سکیورٹی فورسز میں بھرتی کیا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ فوج کی 207 ویں الفاروق کور اور 217 ویں عمری کور کے تربیتی مراکز سے عسکری اور انٹیلی جنس تربیت مکمل کرنے پران فوجیوں کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نئے تربیت یافتہ فوجیوں نے یقین دلایا کہ وہ ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور سرزمین کے دفاع اور افغانستان کے عوام کی خدمت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ تازہ ترین گریجویشن کی تقریب ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان کی زیرقیادت نگران حکومت 3 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک مضبوط سکیورٹی فورس کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے۔
افغانستان

ای پیپر-دی نیشن