• news

انگلش کرکٹ بورڈ کی لارڈز میں پہلی افطار تقریب 

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بور کی جانب سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی افطار تقریب کی میزبانی کے دوران متعدد اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ یہ تقریب سٹیڈیم کے مشہور لانگ روم میں ہوئی اور اس کی میزبانی معروف کرکٹ کمنٹیٹرز عاطف نواز اور تمینہ حسین نے کی۔ کرکٹ رائٹر جارج ڈوبل، یارکشائر کے سابق کرکٹر عظیم رفیق کیساتھ حاضرین میں شامل تھے۔ایم سی سی کے صدر، کلیئر کونر اور پاکستان سپورٹرز گروپ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔یہ تقریب شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی کیونکہ لوگوں نے کھانے اور تہواروں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ لوگوں نے اس افطار تقریب کو سراہا کیونکہ انہیں رمضان  میں روزے کی اہمیت کے بارے میں معلوم ہوا۔یہ پہلا موقع تھا کہ سٹیڈیم کے احاطے میں افطار کی تقریب ہوئی۔ پچھلے سال میری لیبون کرکٹ کلب نے نرسری پویلین میں افطار تقریب کا انعقاد بھی کیا، جو لارڈز نرسری گراؤنڈ کو دیکھتا ہے۔ انگلش فٹبال کلب بلیک برن روورز نے عید الفطر کی نماز کیلئے اپنا سٹیڈیم کھولنے کا اعلان کر کے ہزاروں مسلمان حامیوں کے دل جیت لیے، وہ ایسا کرنے والا پہلا انگلش فٹ بال کلب بن گیا۔عید کے پہلے روز عید کی نماز صبح 9 سے 10 بجے تک ایوڈ پارک میں ہوگی۔ کلب انتظامیہ مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ نماز کی جگہ کو بھی یقینی بنائیگی۔پریمیئر لیگ کا سابق چیمپئن کلب سٹیڈیم جانے اور جانے کیلئے ایک مفت بس سروس بھی فراہم کریگا اور نماز کے اختتام کے بعد حاضرین کو ریفریشمنٹ بھی دی جائیگی۔       

ای پیپر-دی نیشن