کائونٹی کرکٹ میں 6وکٹیں ‘اینڈرسن کیساتھ بائولنگ کرتے نروس تھا : حسن علی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کاؤنٹی چیمپئن شپ میںلنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کیخلاف اننگز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بائولر کیلئے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور میرے لئے بھی یہ کارکردگی باعث مسرت ہے۔ انگلش کاؤنٹی میں جیمز اینڈرسن کیساتھ بائولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔ میرا ٹی ٹونٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔ 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بائولرز کیلئے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔ جب آپ جیمز اینڈرسن کیساتھ بائولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔ اینڈرسن کیساتھ بائولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کیساتھ بائولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔ عظیم کرکٹر جمی اینڈرسن کیساتھ گیند بازی کرنا میرے لئے ایک خاص لمحہ تھا۔ مجھے یاد ہے کہ وہ میری کارکردگی پر خوش اور تالیاں بجا کر انہوں نے مجھے داد دی۔ میں نے کاؤنٹی کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور میں یہاں تجربہ حاصل کرنے آیا ہوں۔