• news

 سابق کپتان رانا غضنفر علی گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رانا غضنفر علی گھانا ہاکی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہوگئے۔ وہ گھانا کی مینز اور ویمنز ٹیموں کیساتھ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مانچسٹر میں مقیم ایف آئی ایچ کوالیفائیڈ کوچ رانا غضنفر علی پیر کو گھانا روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بطور کھلاڑی اور کوچ وسیع تجربے سے کوشش کروں گا کہ کا من ویلتھ گیمز کیلئے گھانا کی دونوں ٹیموں کو اس قابل بناوں کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔گھانا کی مینز ٹیم اس وقت ورلڈ رینکنگ میں 36 ویں نمبر پر ہے جبکہ ویمن ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں 30 ویں پوزیشن ہے۔ غضنفر علی کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ کی حیثیت سے گھانا ٹیموں کی رینکنگ میں بہتری ان کا ہدف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن