• news

جسٹس اطہر نے عدالتی کارروائی  براہ راست دکھانے پر ججز، وکلاء کورٹ رپورٹرز کی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق اقدامات اور قواعد وضوابط کیلئے ججز، وکلاء باڈیز اور کورٹ رپورٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق حصول انصاف میں شفافیت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ لائیو سٹریمنگ اور ریکارڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس کی عدالت میں ہونے والی کارروائی کو براہ راست دکھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن