وزیراعظم نے عبدالرحمنٰ کانجو کو وزیر مملکت داخلہ مقرر کر دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالرحمٰن کانجو کو وزیر مملکت برائے داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ ضلع لودھراں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ ان کے والد صدیق کانجو مرحوم وزیر مملکت برائے امور خارجہ رہ چکے ہیں۔