فارن فنڈنگ فیصلہ پر الیکشن کمشن پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس، رجسٹریشن منسوخ کر سکتا
اسلام آباد (فرحان علی) تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ آنے پر الیکشن کمشن کے پاس اختیار ہے کہ فنڈنگ ضبط کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے اور پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے اختیارات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کی جانب سے توقعات کے بر خلاف متوقع فیصلہ آنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمشن پر متنازع بیانات کی بھرمار جاری ہے۔ جس سے واضح ہو رہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ آئے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابھی الیکشن کمشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چل رہی ہے اور دلا ئل جاری ہیں، پھر اس پی ٹی آئی ابھی سے کیوں توقعات کے برخلاف فیصلہ آنے پر بے بس لگ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کی صورت میں الیکشن کمشن کے پاس تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کے اختیارات ہیں جبکہ الیکشن کمشن پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ بھی کر سکتا ہے۔ پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہونے کی صورت میں تمام امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پارٹی کا پلیٹ فارم قائم ر ہے گا تاہم الیکشن کمشن کے پاس کسی بھی سیاسی پارٹی کوکالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔