فنڈنگ کیس‘ پی ٹی آئی کی الیکشن کمشن کنڈکٹ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کنڈکٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے درخواست میں الیکشن کمشن کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک، باپ، بی این پی، اے این پی، پی ٹی آئی سمیت 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا اور17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرتے، جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمشن پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی سے انکاری ہے، الیکشن کمشن کے رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے۔