• news

بلاول بھٹو جلد وزیرخارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے: کائرہ‘  وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری لندن سے واپسی کے بعد وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیں گے ، پارٹی میں کافی بحث ہونے کے بعد چئیر مین کو کابینہ میں شامل ہونے کا سگنل دیا گیا تھا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی کابینہ میں شمولیت کی پارٹی کے اندر مخالفت ہوئی تھی تاہم شمولیت کے حامیوں کا موقف تھا کہ ملک کو اس وقت داخلی سے کہیں زیادہ بیرونی محاذ پر مشکلات کا سامننا ہے اور بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ  اور خود اپنی شخصیت کی وجہ سے بیرون ملک میں بہت سے ملکی مفادات کو تیزی سے آگے بڑھا سکتے ہیں،برطانیہ میں تعلیم ،مشرق وسطی اور امریکی اشرافیہ تک رسائی رکھتے ہیں اس لئے  پارٹی کے سیاسی  نقصان  سے ذیادہ ملک کے مفاد مین ہے وہ وہ وزیر خارجہ بن جائیں ،ذرائعنے بتایاہے کہ بلاول بھٹو کی سرکاری مصروفیات کے پیش نظر پارٹی میں آصفہ بھٹو زرداری کا رول بڑھایا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن