15ماہ بعد پولیو واپس آگیا ، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے، فواد چوہدری
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاوات و نشریات و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ15ماہ بعد پولیو واپس آگیا ، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھاکہ عمران خان حکومت میں پولیو ختم ہو گیا تھا۔بل گیٹس پولیو خاتمے کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دے چکے تھے،ان کا کہنا تھاکہ عمران خان حکومت کیخلاف سیاسی ایڈونچر نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی ۔