نشتر کالونی میں نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میںنوجوان گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نشتر کالونی کے علاقے میں سحری کے وقت رضا نامی نوجوان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرگئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔