فارن فنڈنگ ، 30 دن میں فیصلہ ہونا ہے ، چیف الیکشن کمشنر استعفٰی کیوں دیں : مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سال تک عوام کو لوٹا اور معیشت کو تباہ کیا عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں جب مودی کو جتوانے کی بات کی تو کیا آپ سازش کر رہے تھے آپ نے پارٹی سیکرٹریٹ کے نام پر پیسے منگوا کر منی لانڈرنگ کی چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ کیوں دیں؟30 روز میں فیصلہ ہونا ہے اسلام آباد آؤ گے تو سوال پوچھا جائے گا توشہ خانہ کی گھڑیاں کدھر ہیں آپ نے ملک کو 45 ہزار ارب روپے کا مقروض کیا آپ نے توشہ خانہ کے تحائف بھیجے یہ ہے آپ کی اصلیت عمران خان نے پاکستان کے بیت المال پر ڈاکہ مارا عمران خان عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں امریکہ نے اپوزیشن سے ملکر سازش کی عوام کو کہتا ہے میرے ساتھ کھڑے ہو جاؤ انہوں نے چار سال عوام سے روٹی چھینی پاکستانی کے عوام بیوقوف نہیں بنیں گے ریکارڈ گواہ ہے سازش نہیں ہوتی۔