• news

صدر عمران کے غلام نہ بنیں ، عثمان بزدار سے بھی مکمل حساب لیا جائیگا : رانا ثناء

اسلام آباد / لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے+ آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔ ہم نے عمران خان کو جمہوری طریقے سے اتارا ہے‘تم اتنے متکبر ہوکہ تمہیں انسان کی عزت کا خیال نہیں‘ ایمانداری کا حال یہ کہ توشہ خانہ سے سارے تحائف فروخت کردیئے‘اس بار عمران خان اور انکے حواریوں کو حلقوں میں جوتے پڑیں گے‘ہم نے اس کے بندے نہیں توڑے بلکہ وہ خود اس سے تنگ تھے ‘اب یہ شور مچارہا ہے کہ مجھے امریکہ نے اتارا ہے ، امریکا کو کیا ضرورت ہے کہ اسے اتارے؟‘دیکھیں گے کب الیکشن کرانے ہیں‘عثمان بزدار سے بھی مکمل حساب لیا جائے گا۔ الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ میں کہا7 ماہ تک الیکشن نہیں کر ا سکتے، ہم الیکشن کا کہتے تھے مگر یہ کہتا تھا کہ الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہوں گے تو اب ہم دیکھیں گے کہ کب الیکشن کروانے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے جہانگیرترین کے ساتھ جو اس نے کیا، ہم فرح سے پہلے حساب لیں گے پھر اسے پکڑیں گے ۔رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں استقبالیہ سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران نے فیصل آباد میں کہا تھا کہ وہ مجھے اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا 2018 کے الیکشن میں نالائق اور نااہل ٹولے کوبدلہ اقتدار لایا گیا نااہل ٹولے میں غرور اور تکبر بھرا ہوا تھا عمران خان کو اقتدار میں کامیابی دلوائی گئی ان کو چاہئے تھا حکومت ملنے پر عوام کے کام کرتے عمران خان امریکہ جاکر بھی مخالفین کو دھمکیاں دیتے رہے۔ یہ چارل سال میں لاہور سے سکھر موٹر وے کا کام نہیں کرسکے۔ انہوں نے بس مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ہم نے سی پیک ، موٹر وے اور ہسپتالوں کی بنیاد رکھی۔ اسد عمر کہتا تھا ہم پٹرول 44 روپے کردیں گے جب عمران اقتدار میں آیا تو مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ان کے دور میں ادویات کا بہت بڑا سکینڈل آیا۔ کھاد بلیک میں فروخت ہونے پر کسانوں کو دھکے کھانے پڑے اس سال گندم کا قحط پڑنے کا خدشہ ہے۔ جو لوگ عمران خان کیخلاف ہوئے وہ پچھلے دو سال سے ان سے ناراض تھے۔ وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر عثمان بزدار کا پورا خاندان بیٹھا ہوتا تھا ۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا کہ دو کروڑ روپے دے کر نوکری پر لگا ہوں کیا بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا امریکی سازش تھی فرح نامی خاتون نے بھی کرپشن کی ہم کسی کیخلاف جھوٹے مقدمات نہیں بنائیں گے لوگ ان کو کہیں گے فرح خان سے پیسے واپس لائیں میرے خلاف ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا مجھے جیل میں صرف کمبل اور چادر دی گئی ان کو لگتا تھا میں جیل جاکر نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دوں گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن