عمران فساد پھیلانے کی تیاری کررہا ، ریاست کو فتنے کی طرح نمٹنا ہوگا : مریم نواز
لاہور (آئی این پی) نواز نے کہا ہے کہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک ملک میں مکمل جمہوریت کی فتح نہیں ہوجاتی، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا‘ (ن) لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کردار کیا، جمہوریت کیلئے کبھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، نوازشریف کی لیڈر شپ میں ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سفر رکا تھا۔ مریم نواز سے معروف ٹک ٹاکرز نے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ سیاست سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی اور ٹک ٹاکرز نے مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو تلاشی دینا ہو گی اب تمہیں فرار نہیں ہونے دیں گے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن پر عمران خان کے حملے کی وجہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔ عمران خان نے چار سال ہر شعبے میں تباہی مچائی۔ ڈھٹائی سے آئین شکنی کی۔ عدالتی احکامات اور قانون کا مذاق بنایا اور انہیں پاؤں تلے روندا۔ عمران خان فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے ریاست کو اس سے ایک فتنے کی طرح نمٹنا ہو گا اداروں پر حملے‘ جلاؤ گھیراؤ کا سبق جلد انتخابات کیلئے دباؤ ہے۔ غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمہاری تباہی کا باعث بنیں گی۔ اپنی حکومت اور پارٹی سنبھال نہیں سکا عمران خان کا کھیل ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ قوم یہ جان گئی ہے امریکی خط کے ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہیں۔ عارف نقوی سے عمران نے لاکھوں ڈالرز غیرقانونی طور پر لئے ہوئے ہیں۔