مریم نواز کو عمرہ پر جانے کی اجازت ہائیکورٹ کل درخواست پر سماعت کرے گی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے پر جانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر 25 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی۔ مریم نواز کی طرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ درخواست گزارعدالتی حکم پر پاسپورٹ ہائیکورٹ سرنڈر کر رکھا ہے۔