• news

سابق کپتان یونس خان نے نوجوان کرکٹرز کی اکیڈمی بنانے کیلئے زمین مانگ لی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر )سابق کپتان یونس خان نے مشکل حالات میں پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کیلئے زمین کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت اس سہولت کیلئے زمین مختص کرتی ہے تو نوجوان کرکٹرز کو مفت کوچنگ دینے کیلئے کرکٹ اکیڈمی تعمیر کرینگے۔ انہوں نے  اعلان کیا کہ اکیڈمی ان کھلاڑیوں سے فیس وصول کریگی جو اخراجات برداشت کر سکتے ہیں جبکہ مستحق کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ کی خدمات مفت ہوں گی۔سابق کرکٹر مستحق کرکٹرز کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اور ان کے مالی پس منظر سے قطع نظر اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اب ملک میں نئے ٹیلنٹ کی راہ ہموار کرنے کیلئے گراس روٹ لیول پر خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔        

ای پیپر-دی نیشن