• news

قومی ٹیم میں جگہ بنانا آسان نہیں ‘محنت جاری رکھوںگا :بلوچستان ٹیم کے بیٹر حسیب اللہ 

لاہور (سپورٹس رپورٹر )  بلوچستان ٹیم کے بیٹر حسیب اللہ نے کہا ہے کہ بچپن سے میرا واحد مقصد تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ بلوچستان کا کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہو۔ میرا مقصد اس ہدف کو جلد از جلد حاصل کرنا ہے۔  پلیئنگ الیون میں جگہ بنانا ان کیلئے آسان نہیں ہوگا ۔  وہ محنت پر فوکس کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ جب وکٹ کیپنگ کی بات آتی ہے تو پاکستانی ٹیم کے پاس کئی آپشنز ہوتے ہیں۔ میری توجہ کارکردگی پر ہے، اور اللہ پر پختہ یقین ہے کہ مجھے موقع ملے گا۔  دو سال تک ورلڈ کپ کا انتظار کیا۔ میں نے ورلڈ کپ 2020ء  کیمپ میں شرکت کی اور 20 کھلاڑیوں میں شامل تھا۔ میرا مقصد میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا تھا۔ میں نے ٹیم میں آنے کیلئے بہت محنت کی اور آخر کار جب مجھے موقع ملا تو میں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ایونٹ کے دوران، میں نے کچھ عظیم کھلاڑیوں کیساتھ ڈریسنگ روم کا شیئر کیا۔ میں نے کوچز اعجاز احمد اور محتشم رشید سے بہت کچھ سیکھا۔ ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے کے بعد میرا اعتماد بلند ہوا۔ میں اس کے بعد ٹیسٹ کیمپ میں شامل ہوا، جہاں میں نے سینئر کھلاڑیوں کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا۔میں نے اپنا بیٹنگ پلان ان کیساتھ شیئر کیا اور اپنی بیٹنگ کی مہارت کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان ٹیم کے کوچز کے ساتھ کام کیا۔ جب میں نے بلوچستان جوائن کیا تو تمام ٹیسٹ کھلاڑیوں اور سینئرز نے مجھے حوصلہ دیا۔ جب اسدشفیق نے مجھے نیٹ میں دیکھا تو اس نے کہا کہ آپ کو ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ میں رنز بنانے ہیں۔ یہ ایک قسم کا حوصلہ ہے جو انہوں نے ہر نوجوان کو دیا۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی ہم میں سے کسی نے ٹورنامنٹ میں پرفارم کیا تو ہماری ٹیم جیت گئی۔

ای پیپر-دی نیشن