آئی پی ایل : ٹیم کے کپتان ‘کوچ کو میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت اور اسسٹنٹ کوچ پراوین امرے دونوں کو نوبال کے معاملہ پر امپائرکے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے پر میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کوچ امرے پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔دونوں نے الزامات تسلیم کر لئے ہیں ۔ جمعہ کو راجستھان رائلز سے ٹیم کی شکست کے بعد۔ کیپٹلز کے تیز گیند باز شاردول ٹھاکر پر بھی آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔پنت نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.7 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا اور سزا کو قبول کیا، جبکہ ٹھاکر نے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا۔ امرے نے آرٹیکل 2.2 کے تحت لیول 2 کے جرم کا اعتراف کیا۔