امپورٹڈ حکومت کو ملک سے کسی صورت کھیلنے نہیںدیا جائیگا: سجاد مہیس
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سجاد مہیس نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ،کراچی اور لاہور کے تاریخ ساز جلسوں نے ثابت کردیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔امریکی اشارے پر اربوں روپے کی ہارس ٹریڈنگ کرکے اقتدار میں آنے والے ان قومی ڈاکوؤں کی پوری پوری نگرانی کی جائیگی ۔