• news

 جے یو آئی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت 


اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھارتی درندگی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے ،بھارت ظلم وستم کرکے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے عزائم کمزور نہیں کرسکتا ،عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے ۔ اتوار کو  اپنے ایک بیان میں  اسلم غوری نے کہا کہ حکومت عالمی برادری کو اس طرف متوجہ کرے اور کشمیری بھائیوں کا بھر پور ساتھ دے۔

ای پیپر-دی نیشن