ترقیاتی سکیمیں 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور (اے پی پی) پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو باقاعدہ طور پر لیٹر جاری کیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کو 30 جون تک خرچ کرکے مذکورہ منصوبوں کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے عوام کو ریلیف مل سکے۔