• news

حلف نہ لینے کیخلاف حمزہ کی نئی درخواست پر  آج سماعت ہو گی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے خلاف حمزہ شہباز کی  نئی درخواست پر چیف جسٹس  امیر بھٹی آج  26 اپریل کو سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت  نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرکے گورنر پنجاب نے تماشا لگادیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ صدر، چیئرمین سینٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن