• news

کرکٹ بورڈ میں تبدیلی سازش نہیں، آئینی طریقے سے ہوگی: نعمان بٹ 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ محمد نعمان بٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی تبدیلی کسی سازش نہیں بلکہ آئینی طریقے سے ہی ہو گی۔ سازش تو دو ہزار اٹھارہ میں ہوئی تھی جب ترقی کرتی کرکٹ کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا۔ نجم سیٹھی ہی واپس آ کر اس پاکستان کرکٹ کے مسائل حل کریں گے۔ حکومت کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو ہٹانے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن