اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا سونا 150 روپے تولہ مہنگا
کراچی (نیٹ نیوز) ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالرکی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 20 پیسے کم ہوکر 186 روپے 80 پیسے ہے جبکہ انٹربنک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 43 پیسے سستا ہوا ہے، انٹربنک میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 185 روپے 62 پیسے ہے۔ادھر ملک میں سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 297 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہو کر 1904 ڈالر فی اونس ہے۔
ڈالر/ سونا